Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکادی منصوبے کو 21 ممالک نے مسترد کردیا

Share It:


اسرائیل کے مغربی کنارے میں 3 ہزار سے زائد یہودیوں کو آباد کرنے کے منصوبے کو 21 ممالک نے مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی زمانے میں اسرائیل کے حلیف اور نیتن یاہو کے دوست ممالک برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی نے بھی منصوبے کو ناقابلِ قبول قرار دیدیا۔

اپنے مشترکہ بیان میں ان ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے کو ختم کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کو ختم کیا جا سکے۔

ان ممالک نے اسرائیل کے اس منصوبے کو فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ منصوبہ یروشلم کے قریب "ای ون (E1)” علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق ہے جس کی اسرائیلی وزارتِ دفاع نے حال ہی میں باضابطہ منظوری دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ منصوبہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گا اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی علاقے سے الگ کر دے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول