Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرو کی بڑی کامیابی، بھارت کا سب سے بھاری خلائی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

Share It:


بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی تاریخ کا سب سے وزنی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ یہ لانچ بدھ کے روز کیا گیا، جسے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی خلائی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اسرو کے مطابق LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکا میں تیار کردہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لو ارتھ آربٹ میں بھیجا گیا۔ یہ سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک بھارت کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔

بھارتی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کامیاب مشن سے بھارت کی ہیوی لفٹ لانچ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی کمرشل سیٹلائٹ مارکیٹ میں بھارت کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لانچ بھارت کے خلائی سفر میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے اور اس سے مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

اسرو نے رواں سال کے آغاز میں CMS-03 کمیونیکیشن سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا تھا، تاہم حالیہ سیٹلائٹ وزن کے اعتبار سے اس سے کہیں زیادہ بھاری ہے۔ بھارت آنے والے برسوں میں بغیر انسان کے خلائی مشن، انسانی خلائی پرواز اور 2040 تک خلا میں خلاباز کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول