Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد میں 68 مقامات پر پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کردی گئی

Share It:



ایف بی آر نے اسلام آباد میں 68 مقامات کے لیے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے نئی ویلیوایشن کردی، غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا، اب نئی ویلیوایشن سے کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل ہوگا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کے نفاذ سے اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی۔

ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن سے اسلام آباد میں پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، ای 7 میں 6 لاکھ ، ایف 7 اور 6 میں 5 لاکھ فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار، ایف 10 اور 11، جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، سیکٹر ڈی 12 اور آئی 8 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ای 11، جی 8 اور جی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزار اور جی 10 میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کردی گئی ہے، سیکٹر جی 7 میں ایک لاکھ 40 ہزار، سی 14 میں 1 لاکھ روپے زیادہ سے زیادہ اوپن فی مربع گز ویلیوایشن مقرر  کی گئی۔

ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں ایک کروڑ 12 لاکھ، آرچرڈ اسکیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ، گلبرگ گرین میں ایک کروڑ لاکھ 50 ہزار روپے فی کنال ویلیوایشن کی گئی ہے، آئی 9 اور آئی 10 میں   فی کنال کی نئی ویلیوایشن 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کی گئی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول