Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد؛ جائیداد پر ٹیکس وصولی کیلئے مقررہ نئی ویلیو ایشن معطل

Share It:



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے لیے مقرر کردہ نئی ویلیو ایشن معطل کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ویلیو ایشن ٹیبلز کی 29 اکتوبر 2024کو نظرثانی کی گئی تاہم اسلام آباد میں فیڈرل ٹیکس محتسب میں زیر التوا شکایات کے باعث یہ عمل مؤخر رہا، اسلام آباد کے لیے 8 دسمبر 2025 کو ایس آر او جاری کیا گیا تھا جس پر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے درج ویلیوز کو حقیقی مارکیٹ ریٹس سے زائد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے اس سے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے وزیراعظم سے بھی اپیل کی گئی تھی۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری لوگوں کا کہنا تھا کہ نئے ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس پراپرٹی کی اصل مارکیٹ قیمت سے بڑھ گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے عوام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درست قرار دیے گئے بعد ازاں اسلام آباد کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل کی دوبارہ جانچ پڑتال اور از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آر او 2392(1)/2025 کو 31 جنوری 2026 تک یا نظرثانی شدہ ایس آر او کے اجرا تک (جو بھی پہلے ہو) معطل رکھا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول