Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسپین کے شہر جمیلا میں عید جیسے مذہبی اجتماعات پر پابندی، اقوام متحدہ کا شدید ردعمل

Share It:


اسپین کے شہر جمیلا میں واقع عوامی اسپورٹس سینٹرز میں مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی جہاں مسلمان برسوں سے عید الفطر اور عید الاضحیٰ  کے اجتماعات منعقد کیا کرتے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا یہ فیصلہ قدامت پسند جماعت پاپولر پارٹی (Popular Party) کی مقامی حکومت نے کیا، جس کی تجویز انتہائی دائیں بازو کی جماعت ووکس پارٹی (Vox) نے دی تھی۔

اسپین کی نہایت سخت گیر دائیں بازو کی جماعت ووکس نے مذہبی تقریبات پر پابندی کے اس فیصلے کو اپنے عیسائی اقدار کی حفاظت کی کامیابی بھی قرار دیا۔

مذہبی تقریبات پر پابندی کے بعد اس بلدیاتی اسپورٹس سینٹرز صرف ورزشی سرگرمیوں یا بلدیہ کے زیرِ اہتمام تقریبات کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔

مذہبی، سماجی یا ثقافتی سرگرمیاں جنہیں بلدیہ کے لیے غیر متعلق سمجھا جائے گا ان پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ پابندی ایسے وقت میں آئی ہے جب پچھلے ماہ موریشیا کے علاقے میں مقامی باشندے اور تارکینِ وطن کے درمیان تصادم ہوا تھا، جسے ووکس پارٹی اور دائیں بازو کے حلقے مسلم مہاجرین سے جوڑ رہے ہیں۔

تاہم اسپین کی مقامی حکومت کے اس فیصلے پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

اس پابندی کا سب سے زیادہ اثر مقامی مسلم کمیونٹی پر پڑے گا جو ان مراکز میں اسلامی تہوار منایا کرتے تھے۔

میئر سیوے گونزالیز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کسی ایک مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں بلکہ مقامی ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

مسلم کمیونٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اسے ادارہ جاتی اسلاموفوبیا قرار دیا ہے۔

اسپین کی وزیر برائے مہاجرین، ایلمہ سائیز نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومت فوری طور پر معافی مانگے اور فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے اسلاموفوبیا، میگوئل موراتیونس نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ضمیر، مذہب اور خیال کی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اسپین کی اسلامی کمیونٹیز کے اتحاد کے سیکریٹری جنرل محمد الغیدونی نے کہا کہ یہ فیصلہ اسپین کے آئینی اصولوں اور مذہبی آزادی کے قوانین سے متصادم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم تقریبات کو غیر مقامی قرار دینا ایک واضح تعصب کی علامت ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول