Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اعصام الحق کا ڈیوس کپ کھیلنے کا اعلان

Share It:


پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے ڈیوس کپ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں شکست کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے۔سب لوگوں کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ سب سے بڑی اچیومنٹ یو ایس اوپن کا فائنل کھیلنا تھا جبکہ لیجنڈ راجر فیڈرر کو بھی ہرانا  ایک بڑی اچیومنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملک میں بطور ٹینس اسٹار نام بنانا مشکل کام تھا۔

اعصام الحق نے کہا کہ نئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کروں گا اور زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پاکستان لانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ اعصام الحق اے ٹی پی چیلنجز مقابلوں کے آغاز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے اور آج اے ٹی پی چیلنجز کپ میں ڈبلز فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول