Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اقرار الحسن کی بیویوں سے متعلق دل چھو لینے والی باتیں وائرل

Share It:


لاہور: معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی جس میں انہوں نے پہلی بار تینوں بیویوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے اپنی پہلی محبت اور بیوی قرۃ العین اقرار کی خوبیوں کو دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئنی نے مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا اور میری ہر خواہش کو اپنایا

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ آئنی (قرۃ العین) کی ہرعادت خوبصورت ہے، اُس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سب کا خیال رکھتی ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے۔ میں اسے بہت چاہتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کل میں عروسہ (دوسری اہلیہ) سے بات کر رہا تھا کہ آئنی کتنی مکمل اور بے عیب شخصیت ہے اور یہ بات خود عروسہ نے کہی کہ آئنی ایک بہترین انسان ہے۔

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ میری بیویاں ایک دوسرے کی تعریف کرتی ہیں، یہ ہمارے گھر کا معمول ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل

انھوں نے مزید بتایا کہ میری دو بیویاں (عروسہ اور آئنی) ساتھ رہتی ہیں تو ان کا تعلق قدرتی طور پر گہرا ہے جبکہ تیسری اہلیہ فرح کا مزاج کچھ مختلف ہے۔ میں اس کے ساتھ لنچ کرتا ہوں، وقت گزارتا ہوں اور پھر وہ اپنے گھر چلی جاتی ہے۔ ہمارا رشتہ بھی محبت اور سمجھ بوجھ پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس انٹرویو پر مثبت تبصرے کیے اور اقرار الحسن کی اس دیانت داری، عاجزی اور جذباتی انداز کو بے حد سراہا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول