Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب

Share It:


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری جنگ بندی کرائی جائے اور امدادی سامان و ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور 10 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کے باعث انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے دو ریاستی حل پر کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی عکاسی کرتا ہے۔

 انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا۔اسحاق ڈار نے زور دیا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری انسانی وقار کے تحفظ، انصاف اور جوابدہی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بیانات کا وقت ختم ہو چکا ہے، اب عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول