Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اقوام متحدہ کے عملے نے غزہ جنگ کو نسل کُشی قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

Share It:


غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بڑھتے ہوئے ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سیکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے الفاظ میں اس جنگ کو "نسل کُشی” قرار دیں۔

رائٹرز کے مطابق 500 سے زائد ملازمین کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت اور پیمانے کے بعد نسل کُشی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر اقوام متحدہ اس جنگ کو نسل کُشی قرار دینے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے عالمی نظام کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔

یاد رہے کہ 1994 کی روانڈا نسل کُشی پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو بھی خط میں یاد دلایا گیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً 63 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے کئی حصے قحط کا شکار ہیں۔ صرف جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے، جس کے بعد ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب رافہ میں ریڈ کراس اسپتال کے مطابق 31 مریضوں کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ لایا گیا جن میں سے 4 موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ لوگ خوراک کے مراکز کے قریب گولیوں کا نشانہ بنے۔

اسرائیل نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اس کے حملے حماس کے ’’ٹھکانوں اور عسکری ڈھانچے‘‘ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول