Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امن معاہدے کے باوجود غزہ میں جھڑپیں، اسرائیلی فوجی ہلاک

Share It:


غزہ میں امن معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق 26 سالہ سارجنٹ فرسٹ کلاس مائیکل مورڈیچے نچمانی شمالی غزہ میں ایک سنائپر کی گولی سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والا فوجی کمبیٹ انجینئرنگ کارپس کی 614 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی مغربی پٹی میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 914 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر دستخط ہو چکے ہیں جبکہ باقاعدہ امن معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر آمد پر دستخط کے ساتھ مکمل ہوگا۔

معاہدے کے تحت حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل تمام قید خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، غزہ سے اسرائیلی فورسز کی واپسی اور رفح کراسنگ کا دوبارہ کھلنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول