Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم

Share It:



مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 48ملین ڈالر فنڈ کی منظوری، بنگلہ دیش سے پاکستان کو 1لاکھ ٹن چاول کا برآمدی آرڈر موصول ہونے اور چین کو پاکستانی نمک کی برآمدات 26فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو 44ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

 برآمدکنندگان پر عائد 2.5فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کیے جانے سے ملکی برآمدات متوقع طور پر بڑھنے، ریکوڈک منصوبے میں متوقع سرمایہ کاری کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا جس سے ایک موقع پر 20پیسے کی کمی سے 280روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 60پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول