Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ، اہم کھلاڑی زخمی

Share It:



ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فاسٹ بولر جوفرا آرچر انجری کے باعث سیریز کے آخری دو میچز سے باہر ہوگئے۔

بائیں جانب اسٹرین کا شکار ہونے والے جوفرا آرچر میلبرن میں شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور سِڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

30 سالہ فاسٹ بولر گزشتہ چار برسوں میں متعدد شدید نوعیت کی انجریز کا شکار رہے ہیں جن میں ان کی کمر اور دائیں کہنی میں اسٹریس فریکچرز شامل تھے۔ البتہ، انگلش پیسر نے رواں برس بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا۔

ٹیم میں جوفرا آرچر کی جگہ گس ایٹکنسن کو شامل کیا جائے گا جبکہ جیکب بیٹھل اپنا ایشز ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کو سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنے والے اولی پوپ کی جگہ شامل کیا جائے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول