Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اچھی خبر؛ بنگلادیش میں جماعت اسلامی شکست پر جاوید اختر کا طنزیہ بیان وائرل

Share It:


بھارت کے عالمی شہرت یافتہ شاعر، نغمہ نگار اور فلم ساز جاوید اختر نے بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جاوید اختر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی شکست کو خوش آئند قرار دیا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ دائیں بازو کی سیاست کی نمائندہ سمجھی جانے والی جماعتِ اسلامی کی الیکشن میں شکست اس بات کی علامت ہے کہ بنگلادیش کی اکثریت مبینہ طور پر اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ رویے کی حمایت نہیں کرتی۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی اس شکست سے اس تاثر کی نفی ہوجاتی ہے کہ بنگلادیشی عوام مذہبی بنیادوں پر سیاست یا اقلیتوں کے خلاف تعصب کو قبول کرتے ہیں۔

جاوید اختر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں، جہاں بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے اسے سیاسی معاملے میں مداخلت قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم سازوں کو سیاست سے دور ہی رہنا چاہیئے۔ یہ ان کا میدان نہیں ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول