Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اگر فلم دھرندر لیاری میں فلمائی جاتی تو مناظر کیا ہوتے؟ تصاویر وائرل

Share It:



بھارت کی نئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ باکس آفس پر خوب کامیابی سمیٹ رہی ہے تاہم اس میں فلمائے جانے والے مناظر کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی ہدایت کارآدتیہ دھر کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’دھرندر‘ میں پاکستان اور خاص طور پر لیاری کا منفی چہرہ دکھایا گیا ہے جب کہ فلم میں کراچی گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کرداروں کو دکھائے جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے اب تک باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم میں رنویر سنگھ (حمزہ علی مزاری)، اکشے کھنہ (رحمان ڈکیت)، سنجے دت (چوہدری اسلم شہید) اور ارجن رامپال (خفیہ ایجنسی کا افسر) نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کو منفی اور حقیقت کے برعکس دکھانے پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کا کیپشن کچھ یوں رکھا گیا ہے ’اگر دھرندر حقیقت میں لیاری میں شوٹ ہوتی‘؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل پوسٹ میں فلم میں شامل مرکزی کرداروں کو لیاری میں مختلف مناظر میں دکھایا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی پہلی تصویر میں فلمی کردار چوہدری اسلم، رحمان ڈکیت اور حمزہ علی مزاری کو ایک رکشے کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور اے آئی سے بنائی گئی تصویر میں تینوں ایک گلی میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، جہاں اندھیرا ہونے کی وجہ سے سنجے دت یعنی چوہدری اسلم نے موبائل کی لائٹ جلا رکھی ہے۔

اسی طرح، ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ کو لیاری کی گلیوں میں فٹبال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے تو دوسری تصویر میں اکشے کھنہ کراچی میں مشہور ایک تکہ بوٹی کی ریڑھی کے سامنے کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پلیٹ بھی موجود ہے۔

آخری تصویر میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ اور سنجے دت لیاری کے مشہور چیل چوک پر کھڑے ہیں اور ان کے ہمراہ پولیس ورینجرز کے اہلکار موجود ہیں جب کہ عقب میں ٹریفک رواں دواں ہے۔  

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول