Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اگر ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنا چاہتے ہیں تو درد کی گولیاں لینا بند کردیں

Share It:


اگر آپ ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنا چاہتے ہیں تو “درد کس ادویات لینا چھوڑ دیں۔ یہ کچھ صورتوں میں واقعی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اکثر لوگ NSAIDs استعمال کرتے ہیں جیسے

Ibuprofen

Diclofenac (Voltaren)

Naproxen

Celecoxib (Celebrex)

Ketoprofen وغیرہ

یہ دوائیں عام طور پر جوڑوں کے درد، سر درد یا ماہواری کے درد کیلئے لی جاتی ہیں۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ لمبے عرصے تک NSAIDs کا استعمال دل پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے اور ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ دوائیں خون میں بلڈ پریشر بڑھاتی ہیں اور خون کے جمنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہیں۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی واضح خبردار کیا ہے کہ حتیٰ کہ کم مدت کے استعمال سے بھی دل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ایک اور مطالعے کے مطابق NSAIDs لینے والوں میں صرف ایک ہفتہ کے اندر ہارٹ اٹیک کے امکانات بڑھ گئے، خاص طور پر Ibuprofen اور Diclofenac کے ساتھ۔ دراصل NSAIDs جسم میں COX-2 انزائم کو روکتے ہیں، جو درد اور سوزش میں شامل ہے۔

مگر ساتھ ہی یہ پروسٹاگلینڈنز کی تیاری کم کرتے ہیں جو خون کی نالیوں کو نرم رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو سکتا ہے، بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل پر دباؤ بڑھتا ہے۔

البتہ اگر آپ دل کے مریض ہیں اور ڈسپرین (خون پتلا کرنے والی دوا) نہیں لے رہے تو اسے بند کرنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ یہ حفاظتی دوا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول