Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایاز خان کی جانی لیور سے ملاقات، اجرک بطور تحفہ پیش کردی

Share It:


پاکستان کے سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں بھارتی کامیڈین و اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی پے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی، جس کو بھارتی فنکار نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ دونوں فنکار ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

ایاز خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی سرحدوں کی قید نہیں ہوتی اور ہنسی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں مکالمہ کرتے دیکھا گیا، جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔ صارفین نے اس ملاقات کو پاک-بھارت فنکارانہ ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا اور دونوں فنکاروں کی تعریف کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول