Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ انڈر 9 فائنل: کیا بھارت آج محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گا؟

Share It:



دبئی:

آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اگر بھارت فائنل جیت جاتا ہے تو بھارتی کپتان کو ٹرافی محسن نقوی سے وصول کرنی ہوگی تاہم اس معاملے پر اے سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا گیا تھا جسے بھارت نے پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔

تاہم بھارتی ٹیم نے احتجاجاً اس تقریب میں شرکت نہیں کی اور محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، تقریباً دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھارتی ٹیم تقریب تقسیم انعامات میں شامل نہیں ہوئی۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے محسن نقوی نے اسٹیج پر نہ آنے والی بھارتی ٹیم کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دی تھی جو آج تک بھارتی ٹیم کو نہیں مل سکی۔

آج کے میچ میں سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لائے گا یا تمیز سے محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی وصول کرلے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول