Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share It:


ایشیا کپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 155 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی 30، کپتان راشد خان 20، گلبدین نائب 16، محمد نبی 15، نور احمد 14، کریم جنت 6، ابراہیم زادران 5 جبکہ صدیق اللہ اٹل اور غضنفر 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

فضل حق فاروقی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سیف حسن 30، توحید ہردوئے 26، شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نور الحسن اور جاکر علی 12، 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

افغانستان کی جانب سے نور احمد اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول