Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ ایک اور کھیل میں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی

Share It:


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور  احمد حسن بیگ شامل ہیں۔

اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔

پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

سیمی فائنل اکیس ستمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل بائیس ستمبر کو کھیلاجائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول