Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: آسٹریلوی ٹیم میں اچانک تبدیلی، اسمتھ کی جگہ خواجہ کو کیوں شامل کیا گیا؟

Share It:


تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے ٹاس سے 20 منٹ قبل آسٹریلوی ٹیم میں اچانک تبدیلی کردی گئی، اسٹیو اسمتھ کی جگہ عثمان خواجہ کو شامل کرلیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ اچانک بیماری کے باعث تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ عثمان خواجہ کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔

ایڈیلیڈ اوول میں ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل اسمتھ کو متلی اور چکر آنے کی شکایت کے باعث ٹیم سے الگ ہونا پڑا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اسمتھ کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

کپتان پیٹ کمنز کے مطابق اسمتھ نے صبح نیٹس میں فٹنس آزمانے کی کوشش کی، مگر وہ خود کو مکمل طور پر تیار محسوس نہیں کر رہے تھے، جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ میلبرن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔

اسمتھ ماضی میں بھی اندرونی کان (ویسٹیبیولر) مسائل کا شکار رہ چکے ہیں اور اسی نوعیت کی علامات انہیں پہلے بھی مختلف مواقع پر متاثر کر چکی ہیں۔

دوسری جانب عثمان خواجہ کے لیے یہ ایک غیر متوقع موقع ہے۔ محض ایک دن قبل انہیں ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، لیکن اب وہ اسمتھ کی جگہ مڈل آرڈر میں واپس آ گئے ہیں۔

اگرچہ خواجہ ٹیم میں شامل ہو گئے، تاہم اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ ہی برقرار رہی۔

39 سالہ خواجہ نے میچ سے قبل بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوٹو سے گلے مل کر جذباتی لمحہ بھی شیئر کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول