Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: آسٹریلیا کا پلیئنگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی، خواجہ باہر

Share It:


آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انجری کے باعث ابتدائی دو میچز نہ کھیلنے والے کپتان پیٹ کمنز صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

دوسرے میچ میں چار فاسٹ بولرز کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے تجربہ کار اسپنر نیتھن لائن کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

سلیکٹرز نے اوپننگ کے لیے ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

اگرچہ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کو تیسرے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تاہم کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام نہیں ہوا۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب ہر میچ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق عثمان خواجہ کی سب سے بڑی خوبی مختلف پوزیشنز پر رنز بنانا ہے اور اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو ان کی واپسی کا راستہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگٹ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس نے ساتویں نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔

آسٹریلیا پلیئنگ الیون:

ٹریوس ہیڈ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، جوش انگلیس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ

انگلینڈ پلیئنگ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، ول جیکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، جوش ٹنگ

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول