Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز سیریز میں زیادہ شرابی نوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ

Share It:



انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایشیز سیریز کے دوران انگلش کرکٹرز کی جانب سے کثرت سے شراب نوشی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں پر سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ آئندہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ایشیز کے دوران انگلش کھلاڑیوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویے اور شراب نوشی کی متعدد خبریں منظرِ عام پر آئیں جس کے بعد ای سی بی نے نظم و ضبط سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ہونے والی وائٹ بال سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے واضح کرفیو نافذ ہوگا۔ انگلش میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز سے قبل وائٹ بال کپتان ہیری بروک نائٹ کلب میں شراب نوشی کے بعد جھگڑے میں ملوث ہوئے جبکہ بین ڈوکیٹ آسٹریلیا کے ایک تفریحی مقام پر زیادہ شراب نوشی کے باعث راستہ بھول گئے تھے۔ ان واقعات نے ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی 1-4 سے ناکامی کے بعد ای سی بی نے ٹیم کے نظم و ضبط اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی۔

برطانوی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ای سی بی کے ان سخت فیصلوں کے نتیجے میں انگلینڈ کے سابق کیوی کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے عہدہ چھوڑنے کا بھی امکان پیدا ہوگیا، تاہم اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول