Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایلون مسک کا معروف اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ، سوشل میڈیا پر تنقید

Share It:



ٹیکنالوجی کے معروف ارب پتی ایلون مسک ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئینی کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

مسک نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکارہ کی جسمانی ساخت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جسے صارفین کی بڑی تعداد نے نامناسب اور ’’توہین آمیز‘‘ قرار دیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سڈنی سوئiنی اپنی نئی سائیکو تھرلر فلم ’’دی ہاؤس میڈ‘‘ کے پریمیئر میں سفید لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ اسی دوران مسک نے ایک اے آئی سے تیار کردہ میم شیئر کی، جس میں ایک عورت کے جسمانی خدوخال کو طنزیہ انداز میں دکھایا گیا تھا اور کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’’یہ آسان نہیں ہو سکتا۔‘‘ بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں بھی اسی نوعیت کا تبصرہ کیا گیا۔

مسک کی پوسٹس وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ردعمل کی لہر دوڑ گئی۔ متعدد صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تبصرے غیر ضروری اور توہین آمیز ہیں۔ کئی صارفین نے انہیں اپنی توجہ ٹیکنالوجی اور خلائی منصوبوں پر مرکوز رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ تاہم کچھ افراد نے مسک کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے محض طنز قرار دیا اور مختلف آرا کا اظہار کیا۔

ادھر سڈنی سوئینی نے اس معاملے پر براہِ راست کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم وہ اس سے قبل انٹرویوز میں ہالی ووڈ میں خواتین کو جسمانی بنیاد پر دیکھے جانے کے رجحان پر بات کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ رویہ ’’یوفوریا‘‘ کے بعد سے برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور وقت کے ساتھ وہ اس حقیقت کی عادی ہوچکی ہیں کہ لوگ اداکاروں کو ان کے کرداروں سے الگ نہیں کر پاتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں سڈنی سوئینی اپنی فلموں اور عوامی تقاریب میں شرکت کے باعث مسلسل خبروں میں رہی ہیں، جب کہ ایلون مسک کے اس تبصرے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شائستگی اور حدود پر بحث چھیڑ دی ہے۔
 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول