Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب خود کو 106 سڑکوں کا میئر قرار دیتے ہیں

Share It:

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب خود کو 106 سڑکوں کا میئر قرار دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کراچی کی تمام شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور حالیہ بارشوں نے شہر کے انفرااسٹرکچر کو مزید تباہ کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو شہر کی ابتر حالت سے کوئی دلچسپی نہیں، کراچی میں ایک ناکارہ اور لولا لنگڑا بلدیاتی نظام نافذ ہے جو شہر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کو نافذ کرنے میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سب شریک ہیں۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور مالیاتی خودمختاری کے بغیر کراچی کے انتظامات بہتر نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول