ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے فیس لیس انفورسمنٹ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پولیس کی براہِ راست مداخلت ختم ہو جائے گی اور شواہد کی بنیاد پر جاری ہونے والے ای چالان کسی تنازع کا باعث نہیں بنیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ہر کسی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی کوششوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ سڑکوں کی خراب حالت بھی حادثات کی بڑی وجہ ہے، اور افسوس ہے کہ بارشوں کے بعد یہ صورتحال مزید بگڑ جاتی ہے۔



