Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’اے آئی کئی شعبوں کا روزگار نگل گیا‘‘ وفاقی وزیر نے بڑے خدشات ظاہر کردیے

Share It:



اسلام آباد:

اے آئی کی وجہ سے کئی شعبوں میں روزگار کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں، جس پر وفاقی وزیر نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے تخلیقی شعبوں میں روزگار کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانٹینٹ کریئیٹرز، گرافک ڈیزائنر،ایڈیٹرز، کریئیٹو ڈائریکٹرز، اداکار، اداکارائیں،ماڈلز اور ٹیکنیشنز،کیمرا مین سمیت تخلیقی افرادی قوت کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اے آئی کے باعث کئی تخلیقی پیشے متروک ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، اس مسئلے کا پالیسی سطح پر حل ضروری ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تخلیقی پیشہ ور افراد کے تحفظ اور روزگار کے تسلسل کے لیے قابلِ عمل تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔ اس چیلنج سے نمٹنے اور تخلیقی صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز [email protected] پر ارسال کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع برقرار رکھنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کی روشنی میں اقدامات کرے گی۔ اے آئی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ انسانی تخلیقی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے واضح فریم ورک اور پیشہ ورانہ اپ اسکیلنگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہارات و میڈیا سے وابستہ تخلیقی طبقہ اپنی تجاویز بروقت بھیجے تاکہ موثر حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول