Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار

Share It:



راولپنڈی:

اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 134 ہیروئن بھرے کیپسولز (690 گرام وزنی) برآمد کیے گئے۔ اسی طرح اٹک کے حاجی شاہ بس اسٹاپ پر مسافر کے قبضے سے 500 گرام افیون، ملتان کے شاہ شمس تبریز ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے بیگ سے 250 گرام ہیروئن اور پنجگور کے سی پیک روڈ پر ایک فیکٹری کے قریب ٹرک سے 135 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول