Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آنے والے بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر  پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے میچ میں باآسانی 55 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول