Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابر اعظم کا ننھے مداح کو خاص تحفہ، بچہ خوشی سے کھل اٹھا

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اسٹار بیٹر نہ صرف اپنی بلے بازی بلکہ اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم  اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ  گراؤنڈ سے باہر کسی جگہ موجود ہیں۔

بابر اعظم کے پاس ان کا ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہے تو بابر اس کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیتے ہیں۔

اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص بابر سے کہتا ہے بچے کو کوئی بیٹنگ ٹپس دے دیں۔ جس پر بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بچے کو ابھی ٹپس کی ضرورت نہیں، بس بیٹنگ انجوائے کرے۔

بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر ننھے فین کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور  مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول