Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

Share It:


بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔

کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔

نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔

25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔

آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہ کھولا تو اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

سچن کو چھت کے پنکھے سے جھولتا پایا۔ اہل خانہ نے اداکار کو نیم مردہ حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سچن کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار سچن کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول