Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کرگئے

Share It:


بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھُمن امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھُمن نے تصدیق کی کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی شکایت کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ورِندر سنگھ کا کندھے کا آپریشن کامیاب رہا تھا اور وہ صحتیاب ہو رہے تھے، تاہم اچانک ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔

ورِندر سنگھ گھُمن بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں شمار کیے جاتے تھے اور انہوں نے اپنی فٹنس کے باعث فلمی دنیا میں بھی شناخت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی فلموں  میں کام کیا اور آخری بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول