Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم: 76ویں جشنِ آزادی پر دبئی میں وطن سے محبت کا اظہار

Share It:


پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت پر سبز ہلالی پرچم کے رنگین روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ 

پاکستان کی جشنِ آزادی کی خوشیاں سرحدوں سے نکل کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں جب دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ بھی سبز و سفید رنگوں میں چمکنے لگی۔

اس یادگار موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر مسلمان بھائی بڑی تعداد میں اس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

جیسے ہی برج خلیفہ نے پاکستانی پرچم اوڑھا دبئی کی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ قومی ترانوں کی دُھن نے ایک سماں باندھ دیا اور دل جھوم اُٹھا۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک تھے۔ بچوں نے قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

خواتین نے بھی سبز اور سفید چوڑیاں پہنیں اور مردوں نے قومی پرچم لہرائے۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔

تقریب کا شرکا کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا احساس ہم پردیس میں رہنے والوں کو سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

برج خلیفہ پر پاکستانیوں کا اتحاد، اتفاق، محبت اور نظم ونسق اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی ملک نہیں بلکہ ایک جذبہ، ایک شناخت، ایک روشنی ہے جو دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے پاکستانی کے دل میں چمکتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول