Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانیہ میں پناہ گزینوں کے ہوٹلوں پر ملک گیر احتجاج، 11 گرفتار

Share It:


برطانیہ میں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے باہر ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے کی رفتار تیز کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام درخواست گزاروں کی اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے ایک نیا آزاد ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ مہنگے اور متنازعہ "ایسائلَم ہوٹلز” کے استعمال کو ختم کیا جاسکے، جو عوامی احتجاج کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔

احتجاج کا آغاز انگلینڈ کے قصبے ایپنگ سے ہوا جہاں ایک ہوٹل میں مقیم مہاجر پر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جوابی احتجاج دیکھنے میں آئے۔

ہفتے کو "Abolish Asylum System” کے نعرے تلے بریسٹل، ایکسیٹر، ٹام ورتھ، کینوک، نیونیٹن، لیورپول، ویک فیلڈ، نیوکیسل، ایبرڈین، پرتھ اور لندن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

بریسٹل میں پولیس نے دونوں فریقین کو الگ کرنے کی کوشش کی اور ہلکی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے سینیئر افسر کیتھ اسمتھ کے مطابق "صورتحال مشکل ضرور تھی مگر بڑے واقعے کے بغیر قابو پالیا گیا۔”

لیورپول میں پرتشدد واقعات کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر مختلف الزامات میں شراب کے نشے میں بدتمیزی اور حملے شامل ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول