Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بشریٰ انصاری کی پہلی شادی میں کتنا خرچ آیا؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف 

Share It:


کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں فیصل قریشی اور یاسر حسین کے ساتھ شریک گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے، نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔ 

بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف ایک ہزار روپے میں مکمل ہوئی جس سے شوہر پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑا۔

انہوں نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال زندگی کے لیے سادگی ہی بہترین راستہ ہے، نمودونمائش کی شادیوں سے نہ صرف گھر ٹوٹتے ہیں بلکہ قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی شادی 36 سال بعد ختم ہوئی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔ مئی 2023 میں اداکارہ نے دوسری شادی کا بھی اعتراف کیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول