Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلوچستان، اسپنر اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرارحالت میں مردہ پائی گئیں

Share It:



پسنی:

بلوچستان کے ساحلی مقام پسنی کے 2 مختلف مقامات پر اسپنر ڈولفن اور ہمپ بیک ڈولفن پراسرارحالت میں مردہ پائی گئیں.

ذرائع کے مطابق دونوں اقسام کی ان ڈولفنزکی موت کی وجہ نقصان دہ ماہی گیری کے جال ہوسکتے ہیں. 

اسپنر ڈولفن سمندرمیں چھلانگ لگانے کی عادت کی وجہ سے مشہورہے، ایک اونچی چھلانگ کے دوران فضا میں7مرتبہ دلکش اندازمیں گھوم سکتی ہے. 

تیکنیکی مشیر ڈبلیوڈبیلوایف(پاکستان)محمد معظم خان کے مطابق نادرونایاب نسل کے تحفظ کیلیے ڈبیلوڈبیلوایف پاکستان طویل عرصے سے کام کررہاہے.

ان کا کہنا ہے کہ اسپنرڈولفن بحرہند،بحرالکاہل،بحیرہ عرب اورمکران کے ساحلی مقامات پرپائی جاتی ہے۔ 

دنیا کے گرم ساحلی پانیوں کے مقامات اسپنرڈولفن کے قدرتی مسکن ہیں۔

 معظم خان کا کہنا ہے کہ ہمپ بیک ڈولفن ماضی میں کراچی کے ساحلی علاقوں میں بکثرت ملا کرتی تھی۔ 

کیماڑی اورمنوڑہ کے ذریعے لانچوں سے سفرکرنیوالے افراد اکثروبیشترسمندرمیں اس نسل کی ڈولفن کا نظارہ کرتے تھے۔

ہمپ بیک ڈولفن کوکچھی کمیونٹی کے لوگ گدا مچھلی کہتے تھے،گدا گجراتی زبان میں بیل کوکہتے ہیں۔ 

ضرورت اس بات کی ہے کہ پے درپے ڈولفن کی مختلف نسلوں کی ان اموات کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول