Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنو قابل پروگرام کو ہر ضلع میں پھیلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Share It:

[ad_1]


لاہور:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا رہے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں دو روزہ بنو قابل نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام بن چکا ہے جسے پاکستان کے ہر ضلع میں پھیلائیں گے۔

بنو قابل پاکستان کے پیٹرن ان چیف حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر ضلع اور شہر میں اس انقلاب کو پھیلائیں اور نوجوانوں کو ہنر مند پاکستان کی بنیاد بنادیں۔

دو روزہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے جن میں مختلف ریجنز کی ٹیموں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور پروگرام کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول