Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Share It:



بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

اعلان کردہ ٹیم اسکوارڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے تاکہ ٹیم عالمی سطح پر مضبوط کارکردگی دکھا سکے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت لٹن داس کو سونپی گئی ہے جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق لٹن داس کی مستقل کارکردگی اور قیادت کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اسکواڈ میں بیٹر جاکر علی کو خراب کارکردگی کے باعث شامل نہیں کیا گیا، اسکواڈ سے باہر ہونے والے جاکر علی کا 2025 کا سال مایوس کن رہا، جہاں انہوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف 378 رنز بنائے۔

اسکواڈ میں فاسٹ باؤلر ٹاسکن احمد کی واپسی ہوئی ہے، ٹیم انتظامیہ نے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں خاص طور پر تیز باؤلرز پر انحصار کیا ہے تاکہ بھارتی اور سری لنکن کنڈیشنز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نورالحسن سوجن، مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ساقب، تسکین احمد، سیف الدین، شوریف الاسلام



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول