Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

‘بھارت میں انہیں لوگ کرائے پر بھی گھر دینے کو بھی تیار نہیں’، خواجہ آصف کا جاوید اختر پر طنز

Share It:


وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو ان کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس” اکاونٹ پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز کا منافقانہ چہرہ آشکار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول