Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت نے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست زدہ کردیا

Share It:


مودی سرکار نے کھیل میں ’مخاصمت ‘ کی آمیزش کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی نژاد نیپالی کوچ کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کھیل کو نفرت کی سیاست میں جھونک کر اپنی متعصبانہ سوچ بے نقاب کردی ہے۔

بھارت نے نیپال کی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان کو پاکستانی شہری ہونے کے باعث ویزا دینے سے انکار کر دیا۔  یہ فیصلہ 11 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے نابینا خواتین کرکٹ ورلڈ کپ سے چند روز قبل سامنے آیا۔

مسعود جان پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر اور تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی کے وصول کنندہ ہیں، مسعود جان نے نیپال کی نابیناخواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھارت جانا تھا۔

مسعودجان کا شمارنابینا کرکٹ کے بانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ مسعود جان کی عدم موجودگی  نیپال کی ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دی جا رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول