Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت نے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا، عاقب جاوید کا دعویٰ

Share It:



سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہی ، پوڈ کاسٹ میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس ڈھانچے، تربیتی پروگرامز اور دیگر پہلوں پر بھی پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز کے لیے پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور ہمیں ابھی بھارت سے بھی فون کالز آرہی تھیں اوربھارت کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے درخواست کی گئی۔

عاقب نے کہا کہ جب تک ہم خود کو چیلنج نہیں کریں گے، ہمیں معلوم نہیں ہوگا کہ بین الاقوامی سطح پر ہم کہاں کھڑے ہیں، ہمارے کوچز اور ہمارے نظام کتنے مضبوط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ہمیں بھارت سے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے کالز موصول ہوئی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے تبصرہ کیا کہ عام طور پر بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ بھی نہیں کرتے جس پر عاقب جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ عام لوگ مختلف سوچتے ہیں جبکہ بیوروکریسی (انتظامیہ) کچھ اور انداز اختیار کرتی ہے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول