Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت: ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار، سوالات اٹھنے لگے

Share It:



بھارت کے ایک روزہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، وجے ہزارے ٹرافی کے آغاز پر رنز اور سینچریوں کی بھرمار نے پچز کی تیاری اور بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

بدھ کے روز شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے دن 18 میچز کھیلے گئے، جن میں مجموعی طور پر 22 سینچریاں بنیں جبکہ ایک میچ میں ڈبل سینچری بھی اسکور کی گئی۔ یہ کسی ایک دن میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے 12 دسمبر 2021 اور 3 جنوری 2025 کو ایک دن میں 19 سینچریاں بنی تھیں۔

بدھ کے دن بہار نے اروناچل پردیش کے خلاف 50 اوورز میں 574 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، جو لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ تھا۔

بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے 32 گیندوں پر سب سے تیز سینچری اسکور کی، جبکہ ویبھو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اروناچل پردیش کے بولر میبوم موسو نے 9 اوورز میں 116 رنز دے کر لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ بنایا۔

بدھ کو ہی وجے ہزارے ٹرافی میں کرناٹک نے ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف، 413 رنز کامیابی سے حاصل کیا اور اسی روز ویرات کوہلی نے نئی دہلی کی طرف سے اور روہت شرما نے ممبئی کی طرف سے سینچریاں اسکور کیں۔

اس غیر معمولی بیٹنگ کے بعد بولرز کی کارکردگی اور پچز کی تیاری پر سنجیدہ سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔ کئی میچز میں بولرز بالکل بے بس نظر آئے، جبکہ بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار پچز کی وجہ سے رنز کے انبار لگ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ بیٹنگ کنڈیشنز نہ صرف بولرز کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ میچز کے توازن کو بھی بگاڑ رہی ہیں۔

کرکٹ حلقوں میں یہ بحث بڑھ رہی ہے کہ آیا ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ فرینڈلی پچز کا رجحان حد سے زیادہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے بولرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مناسب موقع نہیں مل رہا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول