Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت کے خلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو نئے میزائل بنانے پر مجبور کردیا

Share It:


امریکی جریدے بلوم برگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان فضائیہ نے چین کے تیار کردہ جدید میزائل پی ایل 15 کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو 100 میل سے زیادہ فاصلے سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے دوران پاکستانی طیاروں کو جوابی حملے کا کوئی خطرہ درپیش نہیں ہوا۔

یہ کامیاب تجربہ نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی ہتھیاروں کی اہمیت اجاگر کرنے کا باعث بنا۔ اس کے بعد امریکی فوج کو اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر نئی حکمتِ عملی اپنانے پر مجبور ہونا پڑا۔

پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی فضائیہ نے 2023 میں پی ایل 17 کو عملی طور پر فعال کردیا تھا۔ یہ میزائل پی ایل 15 کا جدید ورژن ہے جو 400 کلو میٹر یعنی تقریباً 248 میل تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کے اس کامیاب آپریشن نے خطے میں فضائی طاقت کا توازن بدل دیا۔ اس کے جواب میں امریکی فضائیہ اور بحریہ نے لاک ہیڈ مارٹن کے خفیہ منصوبے ’’ای آئی ایم 260‘‘ پر کام تیز کرنے کےلیے مالی سال 2026 میں ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔

ای آئی ایم 260 جسے ’’جوائنٹ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل میزائل‘‘ بھی کہا جاتا ہے، خاص طور پر ایف 22 اور ایف 35 طیاروں کے اندرونی ہتھیاروں کے خانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مستقبل میں اسے ایف 16، ایف 15 اور ڈرون جنگی طیاروں کے ساتھ بھی مربوط کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق پاکستان کے پی ایل 15 کے کامیاب استعمال نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکی فضائی برتری کو چیلنج کرنے والے نئے خطرات اب حقیقی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ ان خطرات سے نمٹنے کےلیے ایک جدید اور زیادہ مؤثر میزائل کی تیاری ناگزیر ہے۔

دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ امریکی فضائیہ نے میزائل کی تیاری کےلیے 368 ملین ڈالر اور اضافی 300 ملین ڈالر کی درخواست دی ہے، جبکہ بحریہ نے 301 ملین ڈالر مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ نیا میزائل موجودہ ای آئی ایم 120 ایمرام (AMRAAM) کی جگہ لے گا جو 1993 سے استعمال میں ہے۔

اب تک اس منصوبے پر 350 ملین ڈالر سے زائد خرچ ہوچکے ہیں، جبکہ لاک ہیڈ مارٹن کو اس کی ترقیاتی ذمے داری اگست 2017 میں دی گئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول