Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اور انگلش بورڈز کا اپنی لیگز بچانے کیلئے سعودیہ کو بڑا دھوکا

Share It:

[ad_1]

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سعودی عرب کی ٹی20 لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی بڑا دھوکا دیدیا۔


برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کا اپنی ٹی20 لیگ کیلئے 400 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 1 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں) میں کروانے کا منصوبہ بنایا تھا، اسے بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی لیگز بچانے کیلئے اسکی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز نئی لیگ کی مخالفت کرنے پر متحد ہوگئے ہیں اور اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ” جاری نہیں کریں گے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لابنگ کے ذریعے لیگ میں کھلاڑیوں جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا گرینڈ سلیم؛ سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف

ادھر کرکٹ آسٹریلیا لیگ میں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور

کرکٹ آسٹریلیا کا بنیادی مقصد نجی سرمایہ کار کے ذریعے کیش فلو سے منافع کمانا ہے کیونکہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک فرنچائزز گورننگ باڈی اور ریاستوں کی ملکیت ہیں۔

مزید پڑھیں: 29 سالہ ائیرہوسٹس سے تعلقات؛ 17 سالہ فٹبالر نے خبروں پر خاموشی توڑ دی

دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 12 بلین امریکی ڈالر جبکہ انگلش بورڈ کی لیگ دی ہنڈریڈ اپنی ٹیموں کے 49 فیصد حصص فروخت کرکے اپنے خزانے بھرنے کا تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: "دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ نہیں کروا رہے”

قبل ازیں 3 سال قبل کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنی ایس اے ٹی20 لیگ کی فرنچائزز کو بھارتی مالکان کے بیچ کر 136 ملین ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھا کی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ اسوقت جے شاہ ہیں، جو بھارتی بورڈ کے سابق سیکریڑی ہیں، انکا بھی بورڈ کی خواہشات کے خلاف جانے کوئی امکان نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول