Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا

Share It:


نئی دہلی: مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر بھارت کے عوام خود ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے دہلی دھماکے سے متعلق فالس فلیگ آپریشن کے شبہات ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

بھارتی شہریوں نے ٹوئٹر (ایکس) اور دیگر پلیٹ فارمز پر سوال اٹھائے کہ ہر بار الیکشن کے قریب ہی دھماکے کیوں ہوتے ہیں؟۔ ایک صارف نے لکھا کہ “پلوامہ، اڑی، پٹھان کوٹ، پہلگام اور اب لال قلعہ — یہ سب حملے بی جے پی کے دورِ حکومت میں اور انتخابات سے عین قبل ہی کیوں ہوئے؟”

ایک اور بھارتی شہری نے کہا کہ “بہار انتخابات کے ایک اہم مرحلے سے قبل یہ دھماکا کروایا گیا ہے، تاکہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کیا جا سکے۔”

کئی صارفین نے الزام عائد کیا کہ مودی سرکار سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کرواتی ہے تاکہ عوام کی ہمدردیاں بی جے پی کے حق میں کی جا سکیں۔ ایک شہری نے لکھا کہ “پہلے مرحلے کے نتائج بی جے پی کو پسند نہیں آئے، تو اب دہلی میں نیا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق، عوام کے یہ ردعمل اس بات کی علامت ہیں کہ بھارتی شہری اب مودی سرکار کی جھوٹ پر مبنی جنگی سیاست اور میڈیا کے گمراہ کن بیانیے سے واقف ہو چکے ہیں۔

عوام نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بغیر کسی شواہد یا تحقیقات کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا اب ایک سیاسی حربہ بن چکا ہے، جسے بھارتی عوام مسترد کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول