[ad_1]
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا۔
فاسٹ بولر محمد سراج نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ‘جوہرفا’ کے نام سے ریستوران کھولا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سراج نے لکھا کہ ریسٹورنٹ میں صارفین کو فارسی، عربین، مغلائی اور چائنیز کھانے پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ون 8 کے نام سے ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔
محمد سراج اس وقت انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ میزبان ملک کیخلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
[ad_2]
Source link