Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، کپتان جونیئر ہاکی ٹیم

Share It:


پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔

حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی گلیمر نہیں رہا، نوجوان کھلاڑیوں کا رجحان دوسرے کھیلوں کی طرف زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیلنے والوں کی بہت کمی ہے، نوکریاں نہیں، سہولیات کا فقدان ہے، پی ایچ ایف کے پاس مطلوبہ فنڈز نہیں، کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کا تجربہ دلانا بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لیے بہت سےایشوز کو حل کرنا ضروری ہے۔

حنان شاہد کا کہنا تھا کہ دو یا تین ہفتوں کے کیمپ سے انٹرنیشنل ہاکی میں زیادہ فتوحات نہیں ملیں گی، ٹیم مینجمنٹ کو تمام وسائل کے ساتھ دو سال کا وقت ملنا چاہیے پھر جوابدہی ہونی چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول