Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل

Share It:


پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم گزشتہ روز میلبرن اسٹارز کے خلاف 17 رنز بناکر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔

آؤٹ کرنے سے کچھ دیر قبل مارکس اسٹوئنس کو بابر اعظم کے جاکر ان کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا اور ان کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہ راست نشر ہوگئی۔

انہیں کہتے سنا گیا کہ ’بابر، جانے کا وقت ہوگیا ہے‘۔ بعد ازاں انہیں بابر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جملے کستے دیکھا گیا تاہم میدان میں شور کے باعث وہ سنے نہ جاسکے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے 7 میچز میں 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں جو بگ بیش کی تاریخ کی سست ترین نصف سنچریز میں شامل ہیں۔

بقیہ 5 میچز میں بھی بابر اعظم خاطر خواہ رنز کرنے میں ناکام رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول