Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بی بی سی کو ایڈیٹنگ مہنگی پڑ گئی، ٹرمپ کی ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی

Share It:


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دے دی ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے مطابق، صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ادارے کو جمعے تک دستاویزی فلم ہٹانے اور تحریری معافی کا وقت دیا ہے۔

ٹرمپ کے وکیل نے بی بی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ادارے نے جھوٹے، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس نہ لیے تو اسے ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب بی بی سی کی جانب سے نشر کی گئی ایک دستاویزی فلم میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو ایڈیٹنگ کے ذریعے اس طرح جوڑا گیا کہ ایسا لگا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ اور شدید مزاحمت کی ترغیب دے رہے ہوں۔

اس تنازع کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ ادارے کے چیئرمین نے بھی صدر ٹرمپ سے معذرت کی ہے۔

ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا، جس پر ٹرمپ کے حامیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول