Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بینک بھارت کا مگر وائی فائی کا نام ’پاکستان زندہ باد‘؛ مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی

Share It:


بھارتی شہر بنگلور کے ایک بینک میں دستیاب وائی فائی کنکشن کے نام نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے نجی بینک میں آنے والے صارفین نے جب وائی فائی سے ربط حاصل کرنا چاہا تو دستیاب کنکشن کی لسٹ میں ایک نام دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

بینک کے اس وائی فائی کنکشن کا نام Pakistan Zindabad نظر آ رہا تھا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بینک میں موجود صارفین نے پہلے تو سمجھا کہ شاید کسی نے مذاق کیا ہے مگر جیسے ہی تصدیق ہوگئی کہ یہ بینک کا کنکشن ہے اور نام پاکستان زندہ باد ہے تو انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے۔

بینک انتظامیہ اور پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ آئی ٹی سیکشن کی دوڑیں لگ گئیں جنھیں جلد از جلد نام تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔

سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل کے ایک رہنما نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ ملک دشمن حرکت اور کوئی بڑی سازش ہے۔

تاہم بینک افسران نے پولیس کو وضاحت دی کہ وائی فائی ڈیوائس کی مرمت کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کو بلایا گیا تھا اور شاید اسی شرارتی ذہن نے نام تبدیل کیا ہے۔

بینک کی اس وضاحت کے بعد پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی تاہم اب تک ٹیکنیشن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

بنگلور کی پولیس تاحال "پاکستان زندہ باد” وائی فائی والے ٹیکنیشن کو ڈھونڈنے کی کوشش میں در در کی خاک چھان رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول