Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ترکی نے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم ’اسٹیل ڈوم‘ فوج کے حوالے کردیا

Share It:


استنبول: ترکی نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام "اسٹیل ڈوم” (Steel Dome) تیار کرلیا ہے، جسے صدر رجب طیب اردوان نے ملکی دفاعی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اسٹیل ڈوم ترکی کی فضائی دفاعی صلاحیت کو ایک نئے درجے پر لے جائے گا۔ ان کے مطابق جس ملک کے پاس اپنا ریڈار، فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نہ ہو، وہ مستقبل میں محفوظ نہیں رہ سکتا۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 47 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 460 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ صدر نے اعلان کیا کہ یہ سسٹم فوج کے حوالے کیا جائے گا، جو دوستوں کے لیے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال اگست میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد سمندری اور زمینی فضائی دفاعی پلیٹ فارمز اور سینسرز کو ایک نیٹ ورک میں ضم کرکے ترکیے کی فضائی حدود کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ ترکیے نے 2019 میں روس سے ایس-400 میزائل سسٹم بھی خریدا تھا، جس کے بعد امریکا نے اسے ایف-35 جیٹ پروگرام سے نکال دیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول